لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان نے نیب طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90 دن کی آئینی شق ناقابل تسخیر ہے، بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں۔
they are threatening the very foundation of Pakistan, which is the Constitution & Rule of Law. So petrified are they of elections & so desperate to whitewash their convicted ldrs that they are prepared to destroy the Constitution & any semblance of Rule of Law.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 30, 2023
ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔
The only solution to get Pakistan out of this political & economic mess is free & fair elections.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 30, 2023