ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل بروز منگل کو سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔