لاہور: (دنیا نیوز) پروفیسر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کے پہلے ایشیائی پرووائس چانسلر کا عہدہ ملنے پر گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔
کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان کے تحت پروفیسر کمال منیر کی تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب، بلیغ الرحمان، شفقت محمود، راجا یاسر ہمایوں ، رانا مشہود احمد خان اور کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج یونیورسٹی عظمیٰ یوسف نے شرکت کی۔
— Baligh Ur Rehman (Updates) (@BalighUpdates) March 29, 2023
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پروفیسر کمال منیر کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج یونیورسٹی عظمیٰ یوسف نے کہا کہ پروفیسر کمال منیر کے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہونے پر فخر ہے۔