راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا ایک مفرور اور عدالتی بھگوڑا عدلیہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور سیسلین مافیا کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بھوک سے مارے لوگ راشن کیلئے جانیں دے رہے ہیں، امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کا آئینی اور قانونی تاریخی فیصلہ آ جائے گا، جو سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کرے گا توساری قوم سڑکوں پر ہوگی، الیکشن ہی ملک کو افراتفری اور خون خرابے سے بچا سکتا ہے۔
لندن میں بیٹھاایک مفروراورعدالتی بھگوڑا لندن سے عدلیہ پرحملہ آور ہورہاہےاورسیسلین مافیاکاعملی مظاہرہ کررہاہےبھوک سےمارےلوگ راشن کےلیےجانیں دےرہےہیں امید ہےاس ہفتے میں عدلیہ کاآئینی اورقانونی تاریخی فیصلہ آجائےگاپنجاب میں10دن کےلیےرینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 1, 2023
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ اور عوام دشمنی کے مترادف ہیں، وزیر خزانہ کے بیانات نااہلی کا اعتراف ہے، پنجاب میں 10 دن کیلئے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت کے بیانات بتاتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے الیکشن کے مقابلے کیلئے تیار رہیں۔
الیکشن ہی ملک کو افراتفری اورخون خرابےسے بچاسکتاہے عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہےملک بندگلی میں داخل ہوچکاہےآنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگاحکومت عدلیہ پرہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے عدلیہ وہی کرےگی جوآئین اورقانون کےمطابق ہوگاپوری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےحکومت نےملک کوداؤپرلگادیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 1, 2023
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے، آنے والا ہفتہ اہم ترین ہوگا، حکومت عدلیہ پر ہرطرف سے دباؤ ڈال رہی ہے، عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔