کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Published On 03 April,2023 10:51 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل ایاز موٹرسائیکل پر تراویح ڈیوٹی کےلیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں اہلکاروں کو شہید کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کردیا گیا۔