پاکستان بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

پاکستان بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امکانی طور پر پاکستان میں اس روزعید کا تیسرا دن ہوگا، شفاف امتحانات کیلئے سکولز اور برٹش کونسل کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔