لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے مئی سے شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کی انتظامیہ اور افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعدد ٹرینوں کی بحالی، اپ گریڈیشن کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ریلوے کی اراضی سے آمدن کے حصول کے لیے مختلف بزنس ماڈلز پر غور کیا گیا۔
admin pic.twitter.com/pwmIPGVaE4
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 8, 2023
خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس میں مئی سے شالیمار ایکسپریس کو بحال کرنے، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ریلوے کے مین لائن ون ( ایم ایل ون) تخمینہ میں کمی کے آپشنز پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔