عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو وزیراعظم کابینہ سمیت نااہل ہوں گے: فواد چودھری

عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو وزیراعظم کابینہ سمیت نااہل ہوں گے: فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے، پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے، اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے، اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اہل ہوں گے۔