سیکرٹری خزانہ کی چھٹی پر امریکا جانے کی خبروں پر وزارت خزانہ کا رد عمل آگیا

سیکرٹری خزانہ کی چھٹی پر امریکا جانے کی خبروں پر وزارت خزانہ کا رد عمل آگیا

وزارت خزانہ نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی امریکا چھٹی پر جانے کے حوالہ سے میڈیا چینلز پر زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے ہیں جہاں پر وہ وزیرخزانہ کی نمائندگی کریں گے۔