وزیر اعظم کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس، سپریم کورٹ کے نوٹسز پر مشاورت

وزیر اعظم کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس، سپریم کورٹ کے نوٹسز پر مشاورت

خصوصی اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو قانونی اور آئینی پہلوؤں سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹسز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں عدالتی کارروائی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ پیشی کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹسز و پروسیجر بل سے متعلق سماعت پر بھی بریفنگ دی گئی، حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپور دفاع کا فیصلہ کیا۔