نواز شریف اور مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 14 April,2023 08:35 am

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

نواز شریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ نے بھی عمرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

تصویر میں مریم نواز نے سیاہ رنگ کا عبایا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ نواز شریف احرام باندھے ہوئے ہیں۔

شریف فیملی کے ارکان آج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

 

Advertisement