راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان ’’14 مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے‘‘ عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چوردروازے سے آنے والی پی ڈی ایم کی حکومت الیکشن سے گھبرا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائے گا، اگر سٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو پیسے نہ بھیج کر حکم عدولی کرتا ہے تو ابتدا سٹیٹ بینک سے ہی کی جائے۔
اسٹیٹ بنک پیسےجاری کرتا ہےیا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائےگااگراسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کوپیسےنہ بھیج کرحکم عدولی کرتاہےتو ابتداء اسٹیٹ بینک سےہی کی جائےیہ جیلوں کی سلاخوں کےپیچھے ہوں گےیاعوام کی عدالتوں میں ہوں گےاس کابھی پتہ لگ جائےگاسراج الحق کےمذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 17, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز سپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں، انشاء اللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے گی، عدلیہ کو دھمکیاں دی جا رہی اور ان کے خلاف غیر اخلاقی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو صوبائی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہو کر رہیں گے، سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پر مبنی ہوں تو اچھی بات ہے، اب تو زلمے خلیل زاد نے بھی مسٹر 10 فیصد پر مہر لگا دی ہے۔
وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگےعدلیہ کےفیصلےکی سرعام حکم عدولی ہےچور دروازے سےآنےوالیPDMکی حکومت الیکشن کےچوک اورچوراہے میں جانےسےگھبرا رہی ہےنگران حکومت کے90روز پورےہوگئےہیں تویہ کس شوق کس اختیارکےتحت بیٹھےہوئےہیں۔غیرملکی انویسمینٹ غیرملکی ایرلائینز بند ہورہی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 17, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یا عوام کی عدالتوں میں ہوں گے، اس کا بھی پتہ لگ جائے گا، نگران حکومت کے 90 روز پورے ہوگئے ہیں، تو یہ کس شوق کس اختیار کے تحت بیٹھے ہوئے ہیں۔