مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔
گزشتہ روز نوازشریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین کے ہمراہ قیام الیل کے لئے مسجد نبویﷺ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب گزاری۔
سابق وزیراعظم نے مسجد نبویﷺ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔