جعلی خبریں
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹوں پر فلرز کروانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ وہ ہونٹوں پر کسی قسم کا کاسمیٹک ٹریٹمنٹ یا فلرزنہیں کرواتیں، تاہم بعض لوگ ان پر بلاوجہ ایسے الزامات لگاتے ہیں، لوگ اکثر تبصرہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی شکل میں تبدیلی کروا لی ہے حالانکہ حقیقت اِس کے برعکس ہے۔
بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ناظرین انہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں، اگر وہ واقعی ہونٹوں کو مصنوعی طور پر بڑا کرواتیں تو یہ تبدیلی سب کو فوراً محسوس ہو جاتی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنی قدرتی شخصیت اور انداز کو ہی ترجیح دیتی ہیں، میرا اوپر والا ہونٹ پتلا ہے اسے موٹا کرنے کیلئے آؤٹ لائن لگاتی ہوں۔