بلوچستان کے علاقے خاران و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 18 April,2023 07:59 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے خاران و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 اور گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز خاران سے 11 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 

Advertisement