لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی، اب وہ اپنے بوئے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں بات چیت کے حق میں ہوں، جماعت کےاندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں لیکن گالم گلوچ، سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکا ماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا۔
لیگی رہنما نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟ ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟ عمران نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی، اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں، بحرحال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے، کچھ براہ راست کچھ بالواسطہ، بات چیت کا ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں۔