لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں پر انتخابی ٹکٹ جاری کر دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2023