ن لیگ نے پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

Published On 20 April,2023 10:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگ کا مؤقف واضح ہے، شیڈول کے مطابق امیدوار آج ٹکٹ جمع کروا سکتے ہیں۔