ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

ریسکیو کے مطابق تیز رفتار مسافر بس کراچی سے میانوالی جا رہی تھی کہ چوک سرور شہید کے قریب بس نے رکشے کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو خواتین جان کی بازی ہارگئیں ، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے 2 زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان جبکہ 3 کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرور شہید منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار رکشہ میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد سوار تھے۔