وزیراعظم شہبازشریف کا سروسز چیفس کو فون، عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف کا سروسز چیفس کو فون، عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں سروسز چیفس کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے، مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔