سراج الحق کا پرویز الٰہی کو ٹیلیفون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 23 April,2023 12:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کو عید کی مبارکباد دی۔

سراج الحق نے چودھری پرویز الہٰی سے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کی تھی۔