جہاں فیصلے آئین کی بجائے بیگمات کی پسند پر ہوں وہاں فتنہ ہو گا: مریم نواز

جہاں فیصلے آئین کی بجائے بیگمات کی پسند پر ہوں وہاں فتنہ ہو گا: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں، ساس کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عمران خان سڑکوں پر نکلے گا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو میں دو خواتین کی گفتگو وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن نہ ہوا تو مارشل لاء لگے گا، ایک خاتون پاکیستان تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق بتائی جا رہی ہیں۔

آڈیو میں دوسری خاتون کا نام ماہ جبین ہے جنہیں چیف جسٹس کی ساس کہا جا رہا ہے، مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق اور ماہ جبین نامی خواتین جلد الیکشن اور سوموٹو پر بات کر رہی ہیں، خواتین گفتگو کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ الیکشن نہ ہوا تو مارشل لا لگے گا۔