راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے، مذاکرات جھانسہ ہے، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔
27اپریل سےحکومت کی الٹی گنتی شروع ہےمذکرات جھانسہ ہےقوم کوبیوقوف بنایاجارہاہےسارےراستےعدلیہ سےنکلیں گےحکومت عدلیہ کافیصلہ ماننےسےانکاری ہےجو آئین اورقانون سےکھلی بغاوت ہےحکومت عدلیہ کےفیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پراترآئی عدلیہ نےفیصلوں کی حفاظت کرنی ہےاورفیصلوں پرعملدرآمدکراناہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2023
انہوں نے کہا کہ جب حکومت عدالتی فیصلوں کااحترام نہ کرے تو معاشرہ خانہ جنگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا ہے، فضل الرحمان جمہوری نظام کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں نہیں ہے، انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سر دردی نہیں ہے، الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔
یہ الیکشن میں جانے کےاور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے 21 ارب ٹرانسفرر نہ ہوئےتو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی حکومت عدلیہ کو ہر صورت نیچا دکھانا چاہتی ہے عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کامقدر ہےجو مرضی کرلیں عدلیہ جیتے گی اورآئین اورقانون کی سربلندی ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2023
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن میں جانے کے اور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے جو مرضی کر لیں عدلیہ جیتے گی اور آئین اور قانون کی سربلندی ہوگی۔