نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج مدینہ پہنچیں ہیں، محسن نقوی اپنے ساتھ موجود دیگر افراد کے ہمراہ کل مکہ پہنچیں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ان کے اہل خانہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر افراد سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ سوموار کے رات وطن واپس لوٹیں گے۔