راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے عدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کو بھی دیکھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کروانا ہے، اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہو جائے گا، عدلیہ، آئین اور قانون ہر صورت میں جیتے گا، الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے، 10 دن پہلے یا 10 دن بعد ہوں۔
امید ہےعدلیہ کسی فیصلے پر پہنچنےسے پہلےمذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کوبھی دیکھے گی مذاکرات بہانہ ہےیا الیکشن کروانا ہےاس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائےگاجو روز آڈیو وڈیو کھیل رہے تھے اُنکے اپنے وزیرخارجہ وزیراعظم کی آڈیو بھی لیک ہوگئی اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سپریم کورٹ سے قوم کو اہم فیصلوں کی توقع ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا کیا بنا، جو روز آڈیو، ویڈیو کھیل رہے تھے ان کے اپنے وزیر خارجہ، وزیراعظم کی آڈیو بھی لیگ ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بقول شاہد خاقان عباسی کے آٹے کی لائن میں 20 جانیں گئیں، حکومت نے رمضان میں 20 ارب کی دیہاڑی بھی لگائی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر دروازے توڑتی ہیں۔