اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور، مردان، سوات ، چارسدہ میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی187 جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔