پنجاب میں الیکشن: پی ٹی آئی کا انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

پنجاب میں الیکشن: پی ٹی آئی کا انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت لاہور بھر میں الیکشن سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی جا رہی ہے، درخواست میں الیکشن سرگرمیاں شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دی جا رہی ہے، درخواست میں انتخابی ریلیاں نکالنے اور کارنر میٹنگز شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں الیکشن مہم کے دوران ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کی بھی استدعا کی جا رہی ہے۔