اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
COVID-19 Statistics 04 May 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 4, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,187
Positive Cases: 20
Positivity %: 0.63%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 08
(shared by NCOC-NIH)
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 187 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔