ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 06 May,2023 05:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
 

Advertisement