عدلیہ اور وکلاء کے حقوق کا تحفظ کیا جائے : جسٹس صداقت حسین راجہ

عدلیہ اور وکلاء کے حقوق کا تحفظ کیا جائے : جسٹس صداقت حسین راجہ

میرپور بار کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر نہ تو کوئی معاشرہ اور نہ ہی کوئی ملک ترقی کرسکتا ہے۔

جسٹس صداقت حسین راجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے آزاد کشمیر عدلیہ نے نہ پہلے کوئی کمپرومائز کیا اور نہ آئندہ کرئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلاء لازم و ملزوم ہیں ، دنوں کی عزت واحترام اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔