لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں سراسر دہشت گردی ہے۔
علاوہ ازیں اپنے بیان میں محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کے روز مرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا پر امن احتجاج ہر کسی کا حق لیکن سڑکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں، امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا۔