لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے کلمہ چوک پر کپڑے کے کنٹینر کو آگ لگا دی۔
شر پسند عناصر نے کلمہ چوک پل کے نیچے کپڑے کے کنٹینر پر دھاوا بول دیا، ڈرائیور کنٹینر چھوڑ کر اکیلا ٹرالر لے کر بھاگنے کی کوشش میں بھی کامیاب نہ ہوسکا۔
مظاہرین نے کنٹینر کے ساتھ ساتھ ٹرالر کو بھی آگ لگا دی، آگ کے باعث کچھ دیر کے لیے کلمہ چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا۔