لاہور: (دنیانیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب و پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ، دورانِ سماعت پولیس نے عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11 ملزمان کے شناخت پریڈ کے لیے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔
گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے حراست میں لیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزمان پر گلبرگ میں ٹاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔