سپریم کورٹ نے طے کر دیا احاطہ عدالت سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکتا، بابر اعوان

سپریم کورٹ نے طے کر دیا احاطہ عدالت سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکتا، بابر اعوان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتوں سے اٹھانے کا باب آج بند ہو گیا، انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا میں الیکشن چاہتا ہوں گڑبڑ کیوں کراؤں گا، جوالیکشن نہیں چاہتے وہ گڑبڑ کرا رہے ہیں۔

بابر اعوان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا وکلا کے سوا کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، گہرے سائے میں رکھا گیا، ان تک کوئی خبر نہیں پہنچنے دی گئی۔