مظفر آباد: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔
اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔