لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز اور اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شرکاء کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔