اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئیں۔
قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شریف پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مریم نواز نے شرکاء کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔