راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کر لیا جبکہ شیخ رشید کو پکڑنے میں ناکام رہی۔
بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا لیکن شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 15, 2023
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی ہے، یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟