امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی، عوامی مسائل کی پرواہ نہیں، علی امین گنڈا پور

امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی، عوامی مسائل کی پرواہ نہیں، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی رہنما نے ڈیرہ کے شہریوں کے لیے آڈیو پیغام میں کہا کہ میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی جا رہی ہیں، ہمارے لیڈر عمران خان اور عہدیداروں پر بھی جھوٹی ایف آئی آرز درج کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے ناظمین اور چیئرمینوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، 13 پارٹیاں مل کر بھی الیکشن نہیں لڑ سکتیں، اس لیے یہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں واسا اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو تنخواہیں روٹین سے مل رہی تھیں، شہر میں صفائی کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، عوام ان کو ووٹ کے ذریعے مسترد کریں گے۔