مریم نواز کا چیف جسٹس کی ’’گڈ ٹو سی یو‘ کی وضاحت پر ردعمل آگیا

Published On 16 May,2023 01:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھ لئے، انکا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

یہ پڑھیں:پوری دنیا نے 9 مئی اور 15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق دیکھ لیا: مریم نواز

مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پر ضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے عمران خان کو  گڈ ٹو سی یو  کہنے کے عمل کی وضاحت کر دی

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں، مجھے یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا تھا۔

 

Advertisement