لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام میں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس میں بچھائے گئے قتل کے جال میں سے بحفاطت بچ نکلنے کے بعد ریکارڈ کروایا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا کہ گھیراؤ کرنے والے، بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔