لاہور: (دنیا نیوز) آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کی تفتیش، لاہور میں درج ہونے والے دونوں مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں۔
ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس اور گلبرگ عسکری ٹاور پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش آرمی ایکٹ کے تحت ہو گی، مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری ، حما د اظہر عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی ، مراد سعید ، اسد عمر ، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت 50 سے زائد نامزد ملزمان اور نامعلوم ملزمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ کا فریقین کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم
دونوں مقدمات میں دہشت گردی سمیت دیگر 19 دفعات درج ہیں، مقدمات میں غداری کی دفعات اور پاک آرمی کے خلاف نعروں کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ان دونوں مقدمات کے تمام ملزمان پاک آرمی کے حوالے کرے گی۔