اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمود کیانی کا آج پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر محمود کیانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
عامر محمود کیانی سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
عامر محمود کیانی تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔