پولیس نے 94 پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا

Published On 17 May,2023 04:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ سرور روڈ پولیس نے 94 پی ٹی آئی کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں، تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: 453 پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب

عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ملزمان میں پی ٹی آئی کی ٹک ٹاکر خواتین صنم جاوید اور طیبہ راجہ بھی شامل ہیں، ملزموں کو تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے عدالت پیش کیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، تمام ملزموں کو مقدمہ نمبر 96/23 میں پیش کیا گیا ہے، مقدمہ میں دو ہزار کے قریب ملزمان شامل ہیں۔

Advertisement