لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 453 کارکنوں کی نظری بندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے 453 پارٹی کارکنان کی نظر بندی کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، جسٹس عالیہ نیلم نے چودھری زبیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بندی کیا، کارکنان کی نظری بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 مئی کو جواب طلب کر لیا۔