9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ: چودھری شجاعت حسین کا تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ: چودھری شجاعت حسین کا تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا، 75 سال میں پہلا موقع ہے یہ کچھ کرنے کی کوشش کی، آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملکی بقا کا مسئلہ ہے، اس پر سب جماعتیں ایک ہو جائیں، یہ لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے اور مقدمات درج ہوں گے۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو اس کی سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ پاکستان میں سب جگہ ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتا چل جائے گا۔