بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Published On 18 May,2023 11:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 19 مئی بروز جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

Advertisement