بلدیاتی انتخابی شیڈول کیخلاف پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

بلدیاتی انتخابی شیڈول کیخلاف پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کے دن کم کرے، ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں، مزید تاخیری حربے استعمال کرنا بند کیے جائیں، شیڈول کی مدت کو فوری کم کر کے بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں۔