ظل شاہ قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت 2 جون تک منظور کرلی

ظل شاہ قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت 2 جون تک منظور کرلی

عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کی، جسٹس انوار الحق پنوں نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاڈلہ کہتے ہیں لیکن وہ آج بھی 5 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالتوں میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔