لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہرگز نہیں جھکیں گے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج جس کی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں ایسا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، مذمت کرتا ہوں، عمران خان
انہوں نے کہا کہ اس دہشت کے راج کے پیچھے یہ ذہنیت کار فرما ہے کہ ہم اہل پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم تاریخ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالق کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔